تجربات کیاہے؟

 آج کی ڈائری
ایک انجان دوست کی ڈائری 
تجربات(Expriment) وہ ہیںجو ہم زندگی میں کچھ کھٹے میٹھے مشاہدات اور حالات کو گزارنے کے بعد سیکھتے ہیں ۔ ان میں ہمارے ذریعہ حاصل کئے علم و فن بھی ہے اوربزرگوں کے وعظ و نصیحت اور سماجی تعلقات ( social Relatinon ship) بھی ان تمام چیزوں کے ساتھ زندگی گزار کر جو کچھ ہم سیکھ پاتے ہیں اسے ہی تجربات کہتے ہیں۔ تجربات کے کئی اقسام کئے جاسکتے ہیں لیکن زیادہ تفصیل بیان کرنا مناسب نہیں ۔ یہاں صرف ہم تجربات کو دو قسموں پر بیان کرسکتے ہیں (۱) اچھے تجربات (۲) برے تجربات ۔ تجربات چاہے دونوں قسموں میں سے کوئی سا بھی ہمیں مستقبل کی زندگی گزارنے میں مدد کرتا ہے ۔ ہم اپنے پچھلے برے تجربات سے ایک اچھا نتیجہ اخذ کر کے ایک صاف و شفاف اور پاکیزہ زندگی گزار سکتے ہیں ۔ تجربات چاہے اچھے ہوں یا برے انسان کو سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ اچھے تجربات وہ نہیں جو ہمیں بعد میں احساس کمتری کا شکار کردے ۔ بلکہ اچھے تجربات وہ ہے جس کے ذریعہ ہم مستقبل کی بہترین راہیں ہموار کر سکیں۔ اور ایک اچھے انسان کی طرح زندگی گزار سکےں ۔ ہماری زندگی کے وہ تجربات بھی برے نہیں ہوتے جسے ہم دل و جان سے برے خیال کرتے ہیں کہ یہ تجربہ ہمارے لئے خطر ناک ثابت ہوا بلکہ اس برے لمحے یا یہ کہیے کہ اس برے تجربے کو عطیہ خدا وندی سمجھ کر مستقبل میں اس سے بہتر کرنے کی کوشش کیجیے تاکہ اس سے اچھے نتائج بر آمد ہو سکے ۔ ہم لوگ زیادہ سیکھنے کے بجائے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بسا اوقات شرمندگی کا بھی سامنا ہوتا ہے ۔ اب جب بھی کوئی تجربہ کرنا چاہےں اس تعلق سے دونوں پہلوو ¿ں پر خوب سوچ سمجھ لیں کہ میں جو کچھ کرنے جارہا ہوں وہ میرے لیے اچھا بھی ثابت ہو سکتا ہے اور بر ابھی ۔ بس یہ ارادہ کیجئے اگر اچھا ثابت ہوا تو اس قابو رکھوں گا اور برا ثابت ہوا تو اس سے 
سیکھنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ شب بخیر ،فی امان اللہ ۔