ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جن کو پہلی نظر میں دیکھ کر ان کی کامیابی کی ضمانت دی جائے ۔آج غالباً چار پانچ ماہ قبل میں یوٹیوب پر ویڈیودیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک ویڈو سامنے آنے کے بعد میں نے اس لنک پر کلک کیا جس میں سلمان علی نام کا ایک کم عمر لڑکا ’تیرا سجدا‘ گانا گارہا تھا ۔ اور ان کے سامنے انو ملک، نیہا ککڑ اور وشال صاحبان وغیرہ موجود تھے۔ سلمان علی کی آواز اچھی ہونے کی وجہ سے میں نے پورے گانے کو سنا اور پھر بعد میں ان کے گانے پر جو کمنٹس ہوئے اسے بھی سننے لگا ۔ خلاصہ یہ کے پروگرام کے بارے میں جاننے کے بعد اور سلمان علی کے مد مقابل کو دیکھتے ہوئے میں نے تو اسی وقت کہہ دیا تھا کہ یہ لڑکا انڈین آئیڈل کا ہیرو بنے اور یہی فاتح بنے گا ۔ہوا بھی کچھ ایسا ہی ۔ ہندوستان میں ’لائیو سنگنگ‘ کے سب سے بڑے شو ’انڈین آئیڈل‘ کا 23 دسمبر کی شب ریزلٹ منظر عام پر آیا۔ دس سال قبل سونی چینل پر شروع یہ ریلٹی شو موسیقی کے دیوانوں کا پسندیدہ شو ہے۔ ’انڈین آئیڈل‘ کے سب سے پہلے فاتح ابھیجیت ساونت کے بعد سب سے زیادہ تذکرہ اس بار کے فاتح کی ہو رہی ہے۔ ملک کا بے حد پسماندہ علاقہ مانے جانے والے میوات کی بے حد غریب فیملی کے سلمان علی نے یہ شو اپنے نام کر لیا ہے۔ سلمان کے والد کھیتوں میں مزدوری کرتے رہے ہیں۔ لیکن 25 لاکھ کی جیتی ہوئی رقم، ایک کار اور یونیورسل میوزک سے ملا ان کے بیٹے کو کانٹریکٹ ان کی غریبی دور کرنے کے لیے کافی ہے۔تقریباً 2 مہینے چلے اس شو میں فاتح سلمان علی کے لیے ووٹنگ ہوئی، عوام کی پسند کی بنیاد پر انھیں فتحیاب قرار دیا گیا۔ ہریانہ کے میوات باشندہ سلمان علی کی کامیابی ملک بھر کے غریب لڑکوں کے لیے ایک مثال بن گئی ہے۔ سلمان کی اپنی زندگی مشکلوں سے نبرد آزما رہی ہے۔ یہاں تک کہ قرض کے پیسوں کے لین دین کے ایک معاملے میں وہ جیل میں بھی رہے ہیں اور حیرت انگیز طریقے سے انھوں نے صرف دس روپے کے لیے بھی گانا گیا ہے۔7 سال کی عمر سے عوام کے درمیان جا کر گانا گانے والے سلمان بھجن گا کر اپنا پیٹ پالتے رہے ہیں۔ ان کی تمام صلاحیت خدا کی نعمت ہے۔ سلمان اس بات کا خود بھی اعتراف کرتے ہیں۔ انھوں نے فائنل میں انکش بھاردواج کو ہرایا اور اس دوران موجود رہے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سلمان کے ساتھ س ±ر ملایا۔پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی چھوڑ دینے والے سلمان کو یونیورسل جیسی بڑی میوزک کمپنی نے سائن کر لیا ہے اور اس سے ان کے گھر والے انتہائی خوش ہیں۔سلمان علی نے ظاہر کردیا کہ کبھی کسی کے لئے محنت اور مشقت کے ساتھ کامیابی کا خواب دیکھنا اور اس کو حاصل کرنا مشکل نہیں ہے ۔
٭٭٭