اچھے انسان کی خوبیاں


جو اچھے لوگ ہوتے ہیں وہ کبھی دوسروںکو غم میں نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ وہ
لوگوں کو خوش رکھتے ہیں ، ان کے لیے طرح طر ح کی آسانیاں پیدا کرتے ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے سماج کا بغور معائنہ کریں اور ان کی پریشانیوں کو جانیں ، کسی دکھی چہرے کو خوش کرکے مفت میں نیکی کمائیں ۔ ہم جہاں رہتے ہیں وہاں بھانت بھانت کے لوگ آباد ہیں ۔ یہ ضروری نہیں کہ سب کے سب خوش حال ہی ہوں ، ان میں اکثر تو بہت دکھی اور پریشان ہوتے ہیں ، لیکن وہ بصورتاً دوسروں پر اپنی پریشانیوں کو عیاں نہیں ہونے دیتے ہیں ۔ سب کو دیکھ کر مسکرانا انکا پسندیدہ عمل ہوتا ہے ۔ وہ جس حال میں بھی ہوتے ہیں خوش رہتے ہیں ۔ ایسے لوگوںکو پہچان کر ان کے چہروں پر مسکان لانا آپ کا اولین ذمہ داریوں میںسے ہیں ۔ایک اچھا انسان پورے معاشرہ کا ترجمان ہوتا ہے ۔ وہ خوشدلی کے ساتھ سب سے ملتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ جو کوئی بھی ایسے شخص سے ملتا ہے خوش ہوتا ہے ۔ اور ان کے جذبات کے تئیں مسرت کا برملا اظہا ر کرتا ہے۔ آپ بھی واقعی اگر ایک اچھے اور صالح انسان ہیں تو اپنے اندر کی ان خوبیوں کو پہچاننے کی کوشش کریں ۔ اس لیے کہ کسی کے چہرے پر مسکان لانا بھی نیکی میں شمار ہوتا ہے ۔