چناؤ نتائج سے قبل اشوک گہلوت نے کیا جیت کا دعویٰ


 خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق راجستھان کے سابق وزیراعلی اشوک گہلوت نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی ہی حکومت بنے گی۔
مسٹر گہلوت نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی دور کے ملے رجحانوں کے بعد آج یہاں میڈیا سے یہ دعوی کیا۔انہوں نے کہا کہ رجحانوں میں ہم آگے چل رہے ہیں اور نتیجہ آنے کے بعد کیا صورت حال ہوگی یہ تو بعد میں ہی پتہ چلے گا لیکن ریاست میں حکومت کانگریس کی ہی بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں پانچ سال کے بعد حکومت بدلنے کی روایت رہی ہے اور کانگریس جیت رہی ہے۔